مرے وطن کے اداس لوگو
نہ خود کو اتنا حقیر سمجھو
کہ کوئی تم سے حساب مانگے
نہ خود کو اتنا حقیر سمجھو
کہ کوئی تم سے حساب مانگے
خواہشوں کی کتاب مانگے
نہ خود کو اتنا قلیل سمجھو
کہ کوئی اٹھ کر کہے یہ تم سے
نہ خود کو اتنا قلیل سمجھو
کہ کوئی اٹھ کر کہے یہ تم سے
وفائیں اپنی ہمیں لٹا دو
وطن کو اپنے ہمیں تھما دو
اٹھو اور اٹھ کر بتا دو انکو
کہ ہم ہیں اہل ایمان سارے
نہ ہم میں کوئی صنم کدہ ہے
ہمارے دل میں تو اک خدا ہے
مرے وطن کے اداس لوگو
جھکے سروں کو اٹھا کر دکھا دو
قدم تو آگے بڑھا کر دکھا دو
ہے اک طاقت تمہارے سر پر
کرے گی سایہ جو یوں سروں پر
قدم قدم پر جو ساتھ دے گی
اگر گرے تو سنبھال لے گی
مرے وطن کے اداس لوگو
اٹھو چلو وطن سنبھالو
وطن کو اپنے ہمیں تھما دو
اٹھو اور اٹھ کر بتا دو انکو
کہ ہم ہیں اہل ایمان سارے
نہ ہم میں کوئی صنم کدہ ہے
ہمارے دل میں تو اک خدا ہے
مرے وطن کے اداس لوگو
جھکے سروں کو اٹھا کر دکھا دو
قدم تو آگے بڑھا کر دکھا دو
ہے اک طاقت تمہارے سر پر
کرے گی سایہ جو یوں سروں پر
قدم قدم پر جو ساتھ دے گی
اگر گرے تو سنبھال لے گی
مرے وطن کے اداس لوگو
اٹھو چلو وطن سنبھالو
Comments