Ankhon say meri is liay lali nahi jati | wasi shah
آنکھوں سے ميری اس ليے لالی نہيں جاتی
يادوں سے کوئی رات جو خالی نہيں جاتی
اب عمر، نہ موسم، نہ وہ رستے کہ وہ پلٹے
اس دل کی مگر خام خيالی نہيں جاتی
آئے کوئی آ کر يہ ترے درد سنبھالے
ہم سے تو يہ جاگير سنبھالی نہيں جاتی
معلوم ہميں بھی ہيں بہت سے تيرے قصے
ہر بات تيری ہم سے اچھالی نہيں جاتی
ہمراہ تيرے پھول کھلاتی تھی جو دل ميں
اب شام وہی درد سے خالی نہيں جاتی
ہم جان سے جائيں گےتبھی بات بنے گی
تم سے تو کوئی راہ نکالی نہيں جاتی
Comments